0
Tuesday 4 Jan 2022 22:28

بلال یاسین حملہ، پولیس نے ملزمان کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا

بلال یاسین حملہ، پولیس نے ملزمان کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ لاہور پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کا جائے وقوعہ سے فرار ہونے تک کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ موبائل نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیس میں 520 مشتبہ نمبر شارٹ لسٹ کیے گئے، موہنی روڈ اور گرد و نواح سے 50 سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں۔ پولیس نے کہا کہ کیمروں کے ڈی وی آرز فرانزک آڈٹ کیلئے بھجوا دیئے ہیں، حملہ آوروں کا جائے وقوع سے فرار ہونے تک کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں، شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنیوالے افضل پٹھان کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 972030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش