QR CodeQR Code

غذر، گاڑی کھائی میں جا گرنے سے تین افراد جاں بحق

4 Jan 2022 23:29

ریسکیو زرائع کے مطابق غذر گلوداس کے قریب لینڈ کروزر گاڑی برف پر پھسلن کے باعث کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گاڑی کھائی میں جا گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق غذر گلوداس کے قریب لینڈ کروزر گاڑی برف پر پھسلن کے باعث کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ناصرہ عالم ساکن نومل گلگت، شکیل ساکن گوپس اور وجاہت حسین ساکن چٹورکھنڈ شامل ہیں جبکہ دو خواتین زخمی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 972047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972047/غذر-گاڑی-کھائی-میں-جا-گرنے-سے-تین-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org