0
Wednesday 5 Jan 2022 00:44

طالبان کا کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم

طالبان کا کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے کپڑوں کے دکان داروں کو حکم دیا گیا ہے کہ لباس آویزاں کرنے والی ڈمیز کے سر قلم کردیئے جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت برائے نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تصویر کی ممانعت اور بت تراشی کے حوالہ دیتے ہوئے دکانوں میں رکھیں ڈمیز کو اسلامی قانون کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ وزارت نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام کے مقامی سربراہ عزیز رحمان نے ڈمیز کو مجسمے قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی قوانین کے خلاف ہیں، اس لیے مجسموں کے سر کاٹ دیئے جائیں۔

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اس حکم پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سرقلم کر رہے ہیں۔ قبل ازیں وزارت برائے نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام نے بیوٹی پارلرز سے خواتین کے اشتہار والے بینرز اور بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا جب کہ خواتین کے ایک شہر سے دوسرے شہر بغیر محرم کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔
خبر کا کوڈ : 972066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش