QR CodeQR Code

پاکستان، کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 1.80 ہو گئی

5 Jan 2022 10:29

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 1.80 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1298763 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 28950 ہو گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 245 افراد وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1257600 ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 972098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972098/پاکستان-کورونا-کیسز-میں-اضافہ-شرح-1-80-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org