0
Wednesday 5 Jan 2022 10:48

کس ملک میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ سعودی عرب پاکستان مخالفت میں سرفہرست

کس ملک میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ سعودی عرب پاکستان مخالفت میں سرفہرست
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کل 9 ہزار 991 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان بالا میں جمع کرائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 55  پاکستانی قید ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یونان میں 884 پاکستانی قید ہیں جبکہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔
 
اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 8، آئرلینڈ میں 2، ایران میں 100، عراق میں 109، اٹلی میں 291، جاپان میں 9، قازقستان میں 1، کینیا میں 6، کویت میں 65 اور لیبیا میں 30 پاکستانی قید ہیں۔ ملائیشیا میں 242، نیپال میں 21، اومان میں 309، قطر میں 189، اسپین میں 163 اور ترکی میں 263 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہمارے ایسے ’’دوست‘‘ ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کیساتھ شدید نفرت روا رکھی جاتی ہے اور پاکستانیوں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے، معمولی سی غفلت یا کام سے انکار پر بھی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش