0
Wednesday 5 Jan 2022 18:31

پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کیساتھ کھڑا ہے، چودھری سرور

پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کیساتھ کھڑا ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یوم حق خودارادیت کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں سے ایک لمحہ کو بھی دور نہیں ہو سکتے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی بے گناہ کشمیریوں کا قاتل ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کی حمایت میں پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ کشمیر آزاد ہوگا کسی کو بھی ہماری امن و استحکام کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا خطے میں امن بھی ایک خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل دور نہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہے، کشمیریوں کی نئی نسل نئے عزم اور ولولے کیساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش