0
Wednesday 5 Jan 2022 11:32

پاک افغان سرحد پر باڑ کے تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کریں گے، طالبان

پاک افغان سرحد پر باڑ کے تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کریں گے، طالبان
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مسئلے کو سفارتی ذریعے سے حل کر لیا جائے گا۔ پیر کے روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پریس کانفرنس کے دوراناس بات کو تسلیم کیا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے اوراس پر طالبان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے, انہوں نے اس قسم کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر کچھ شرپسندوں کو موردالزام ٹھہرایا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر کچھ واقعات پیش آئے ہیں جن کی وجہ سے اس بات کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے کہ دونوں جانب سے حکام اس معاملے کو حل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان حکومت معاملات کو اچھے ہمسائیوں کی طرح افہام و تفہیم اور بات چیت کے ساتھ حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اوراس معاملے کو سفارتی ذریعے سے حل کرے گی۔ معلوم ہوا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے طالبان حکومت سےاس معاملے پر سرکاری مؤقف بھی مانگا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں طالبان جنگجوؤں کو پاک ۔ افغان سرحد پر لگی باڑ اکھاڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ باڑ افغان سرحد کے اندر لگائی گئی تھی۔ ایک تازہ ویڈیو میں افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ پاکستان کے پاس سرحد پر باڑ لگانے اور تقسیم پیدا کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات نامناسب اور قانون کے خلاف ہیں۔ گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طالبان خاردار تاروں کو قبضے میں لے رہے ہیں اور ایک سینیئر اہلکار کچھ فاصلے پر موجود سکیورٹی پوسٹ پر موجود پاکستانی فوجیوں سے کہہ رہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 972117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش