0
Wednesday 5 Jan 2022 12:06

آزادکشمیر میں آج یوم حق خودارادیت منایا جا رہا ہے

آزادکشمیر میں آج یوم حق خودارادیت منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جا رہا ہے،  آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک شہری مارچ کریں گے۔ آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک نکالی جانے والی ریلی میں حکومتی وزراء اور اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے سے فیصلہ کیا جائے، تنازع کشمیر کا آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے فیصلہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے آج ہی کے دن کشمیریوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا حق دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 972124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش