QR CodeQR Code

لاہور، جوہر ٹاون بم دھماکہ کیس کی سماعت، آخری گواہ طلب

5 Jan 2022 13:50

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جوہر ٹائون بم دھماکے کی سماعت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون بم دھماکہ کیس میں پراسیکیوشن کے آخری گواہ کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جوہر ٹائون بم دھماکے کی سماعت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے 56 گواہوں نے ملزموں کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔ عدالت نے آخری گواہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 972149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972149/لاہور-جوہر-ٹاون-بم-دھماکہ-کیس-کی-سماعت-ا-خری-گواہ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org