QR CodeQR Code

لاہور، جوہر ٹاون دھماکے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

5 Jan 2022 15:16

عدالت نے ملزمہ عائشہ کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی، جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمہ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جوہڑ ٹاؤن دھماکہ کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ عائشہ بی بی کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمہ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا، جس پرعدالت نے درخواست ضمانت عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔

درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جوہر ٹاون بم دھماکہ 23 جون دو ہزار اکیس کو ہوا، جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور نے درج کیا اور ملزمہ عائشہ بی بی کو اس کے دو بچوں سمیت گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ ملزمہ کا کسی دہشتگرد گروہ سے تعلق نہیں، بے بنیاد اور جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا، متعلقہ اداروں نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم  دے۔ عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔


خبر کا کوڈ: 972158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972158/لاہور-جوہر-ٹاون-دھماکے-کی-ملزمہ-درخواست-ضمانت-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org