QR CodeQR Code

پاک افغان سرحد پر امن کی باڑ ہے جو ضرور مکمل ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

5 Jan 2022 15:31

میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے، بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر امن کی باڑ ہے جو ضرور مکمل ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے، بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے، یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑ سکتا ہے، موجودہ صورتحال سنگین انسانی المیہ کے جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 890 تھریٹ الرٹ جاری کیے، 70 فیصد ممکنہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مدد حاصل ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 972160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972160/پاک-افغان-سرحد-پر-امن-کی-باڑ-ہے-جو-ضرور-مکمل-ہوگی-ڈی-جی-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org