QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں دیا؟ مولوی صاحب نے امامت ہی چھوڑ دی

5 Jan 2022 20:13

ذرائع کے مطابق جنرل کونسلر کے امیدوار ایک مسجد میں پیش نماز تھے، الیکشن میں ہارنے کے بعد امام صاحب کو شک ہوا کہ اپنے گاؤں کے لوگوں نے بھی انہیں ووٹ نہیں دیا، اس لئے انہوں نے مسجد میں پیش نماز کی ذمہ داری ہی چھوڑ دی۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ نہ ملنے پر مولوی صاحب نے امامت ہی چھوڑ دی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں حالیہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کے امیدوار ایک مسجد میں پیش نماز تھے، الیکشن میں ہارنے کے بعد امام صاحب کو شک ہوا کہ اپنے گاؤں کے لوگوں نے بھی انہیں ووٹ نہیں دیا، اس لئے انہوں نے مسجد میں پیش نماز کی ذمہ داری ہی چھوڑ دی۔


خبر کا کوڈ: 972163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972163/بلدیاتی-انتخابات-میں-ووٹ-کیوں-نہیں-دیا-مولوی-صاحب-نے-امامت-ہی-چھوڑ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org