0
Wednesday 5 Jan 2022 21:02

وادی کشمیر میں شدید برف باری کے نتیجے میں فضائی ٹریفک متاثر

وادی کشمیر میں شدید برف باری کے نتیجے میں فضائی ٹریفک متاثر
اسلام ٹائمز۔ خراب موسمی حالات کے پیش نظر سرینگر ہوائی اڈے پر بدھ کو بھی صبح کی تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ادھر حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتیاط کریں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر کا ملک کے ساتھ گذشتہ روز یعنی منگل کو بھی خراب موسمی حالات کی وجہ سے فضائی رابطہ منقطع رہا تھا۔ ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر ہوائی اڈے پر فی الوقت صبح کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ دو پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری واقع ہوتے ہی فضائی ٹرانسپورٹ کو بحال کیا جائے گا۔ دریں اثنا برف باری کے پیش نظر حکام نے لوگوں سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ رام بن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر چلنے پھرنے سے پرہیز کریں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں منگل کی شام سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے بالائی علاقوں میں جہاں بجلی کا نظام درہم وبرہم ہوگیا ہے وہیں کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں آٹھ جنوری تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش