0
Wednesday 5 Jan 2022 18:39

کشمیری عوام اپنے جائز حق کیلئے لہو سے تاریخ رقم کر رہے ہیں، عثمان بزدار

کشمیری عوام اپنے جائز حق کیلئے لہو سے تاریخ رقم کر رہے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو قرارداد کے ذریعے کشمیری عوام کو حق دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں، 73 برس گزرنے کے باوجود بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر انسانیت سوز ظلم ڈھائے جا رہے ہیں اور کشمیری عوام اپنے جائز حق کیلئے لہو سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، بھارتی ظلم کے شکار کشمیری بہن بھائیوں کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بدترین مظالم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل جنوبی ایشیاء کے مستقل امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 972183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش