QR CodeQR Code

پنجاب پولیس تحریک لبیک کا مارچ تو نہ روک سکی، 10 کروڑ کی بریانی کھا گئی

5 Jan 2022 18:57

سب سے زیادہ لاہور پولیس کے جوانوں نے 2 کروڑ روپے بریانی کھائی تھی۔ 8 کروڑ روپے کے فنڈز گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، راولپنڈی سمیت اضلاع کو جاری کئے جائیں گے۔ تحریک لبیک کے مارچ کو روکنے کیلئے 15 روز میں مختلف شہروں میں نفری تعینات کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مارچ کے موقع پر زیرو کارکردگی کے باوجود پنجاب پولیس کو کھانے کی مد میں دس کروڑ روپے مل گئے ہیں۔ تحریک لبیک کے مارچ کے موقع پر پنجاب پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اہلکاروں کے کھانے کیلئے پولیس نے دس کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔ پنجاب پولیس مارچ روکنے میں تو ناکام رہی تاہم محکمہ خزانہ نے پولیس فورس کو کھانے کی مد میں دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری  کر دی ہے۔ سب سے زیادہ لاہور پولیس کے جوانوں نے 2 کروڑ روپے بریانی کھائی تھی۔ 8 کروڑ روپے کے فنڈز گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، راولپنڈی سمیت اضلاع کو جاری کئے جائیں گے۔ تحریک لبیک کے مارچ کو روکنے کیلئے 15 روز میں مختلف شہروں میں نفری تعینات کی گئی تھی۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر متعلقہ اضلاع کو فنڈز جاری ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 972184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972184/پنجاب-پولیس-تحریک-لبیک-کا-مارچ-نہ-روک-سکی-10-کروڑ-کی-بریانی-کھا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org