QR CodeQR Code

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی چیئرمین نادرا سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر گفتگو

5 Jan 2022 20:42

چیئرمین نادرا نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نادرا کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم کی طرف سے بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے اہم ملاقات کی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نادرا کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم کی طرف سے بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے اہم ملاقات کی۔ جس میں جی بی میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ملاقات میں چیئرمین نادرا نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر نادرا نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن جی بی کے ساتھ لیزان رکھنے، انتخابی معاملات اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر ہمہ وقت تعاون جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 972192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972192/چیف-الیکشن-کمشنر-گلگت-بلتستان-کی-چیئرمین-نادرا-سے-ملاقات-بلدیاتی-انتخابات-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org