0
Wednesday 5 Jan 2022 21:14

بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کا ایوان صدر کا دورہ، ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کا ایوان صدر کا دورہ، ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء کے وفد نے اسلام آباد میں ایوان صدر کادورہ کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صدر مملکت اور جامعہ بلتستان کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی نے بلتستان کی نئی یونیورسٹی کی جانب سے مختصر عرصے میں بے مثال ترقی اور اقدامات کو سراہا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سکردو ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جی بی کے لیے اہم اعلان ہے۔ اس ائیرپورٹ کے قیام سے گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے گا اور علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے تحت جامعہ بلتستان کے انفراسٹرکچر کے لیے 1747 ملین مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بحثیت چانسلر جامعہ بلتستان کی بہتری اور فعالیت کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں، ملکی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے کے لیے ہمیں عملی میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 972197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش