QR CodeQR Code

بھارت جلد ہی مختلف حصوں میں تقسیم ہو جائیگا،چینی تھنک ٹینک کی رپورٹ

13 Aug 2009 09:38

چین کے تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی مختلف حصوں میں تقسیم ہو جائیگا۔ تھنک ٹینک کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی رپورٹ کا عنوان عظیم بھارت فیڈریشن ہے۔ رپورٹ میں بھارت کے ٹوٹنے کا نقشہ کھینچا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام،مغربی بنگال،تامل


بیجنگ:چین کے تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی مختلف حصوں میں تقسیم ہو جائیگا۔ تھنک ٹینک کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی رپورٹ کا عنوان عظیم بھارت فیڈریشن ہے۔ رپورٹ میں بھارت کے ٹوٹنے کا نقشہ کھینچا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام،مغربی بنگال،تامل ناڈو،جھارکنڈ اور کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں علیحدگی پسندگی کی تحریک چل رہی ہیں ۔ جن کی وجہ سے بھارت مختلف حصوں میں ٹوٹ سکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت تاریخ میں کبھی ایک قوم کی حیثیت سے منظم نہیں رہا ہے ۔ بلکہ اسے ہندو انتہا پسندی کے ذریعے منظم کیا جاتا رہا ہے ۔ 


خبر کا کوڈ: 9722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9722/بھارت-جلد-ہی-مختلف-حصوں-میں-تقسیم-ہو-جائیگا-چینی-تھنک-ٹینک-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org