QR CodeQR Code

ایم کیو ایم، پی پی اور ن لیگ نے کراچی کو لوٹا اور برباد کیا، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

5 Jan 2022 21:54

جماعت اسلامی ملتان کے امیر نے اپنے بیان میں کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کا مقدمہ ہر سطح پر لڑا اور آج سندھ اسمبلی کے باہر چھ روز سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں، حکومت سندھ کو مشورہ دیتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شدید بارش میں کراچی کے حقوق کی جنگ لڑنے پر حافظ نعیم الرحمن اور کارکنان جماعت اسلامی کراچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ظالمانہ نظام کے خلاف گوادر کے بعد اب اہل کراچی بیدار ہوچکے، ظلم کا کوئی نظام قابل قبول نہیں۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی امیر جماعت اسلامی ملتان نے کہا ہے کہ اہل کراچی پر سب جماعتوں نے سیاست کی آج بھی کراچی مسائل کی آماجگاہ ہے، ایم کیو ایم، پی پی ن لیگ سب نے اس شہر کو لوٹا اور برباد کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کا مقدمہ ہر سطح پر لڑا اور آج سندھ اسمبلی کے باہر چھ روز سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں حکومت سندھ کو مشورہ دیتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل ملتان کراچی کو منی پاکستان سمجھتے ہیں اور یہاں سے بہت لوگ وہاں کاروبار اور نوکری کی غرض سے موجود ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اس خطہ کے عوام کی آواز سندھ حکومت کے نمائندوں تک پہنچائیں اور اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ بلدیاتی ایکٹ کے نام پر بنایا گیا کالا قانون کراچی کے شہریوں سے ان کے حقوق غصب کرنے کا ایک منصوبہ ہے۔ ہم جماعت اسلامی کراچی کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں اس قانون کو فورا واپس لیا جائے یا اس میں ترامیم کے ذریعے اہل کراچی کو ان کا حق دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 972204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972204/ایم-کیو-پی-اور-ن-لیگ-نے-کراچی-کو-لوٹا-برباد-کیا-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org