0
Wednesday 5 Jan 2022 22:22

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، فوج تعینات کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، فوج تعینات کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختون خوا پولیس الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی بدنظمی کو روکنے میں ناکام رہی اور تماشائی بنی رہی، الیکشن کمیشن نے امن و امان کے حوالے سے جو منصوبہ پیش کیا اُس پر بھی عمل نہیں کیا گیا، انتخابی اسٹیشنز میں پولیس اور ایف سی کی مطلوبہ نفری کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امن و امان کی ناقص صورت حال کے پیش نظر پولیس کے ساتھ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ووٹر بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرے۔ الیکشن کمیشن حکام نے امن و امان خراب کرنے اور بیلٹ باکسز اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ کو فوج تعیناتی کا مراسلہ  بھی ارسال کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش