QR CodeQR Code

خیبر پختون خوا میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق

5 Jan 2022 22:40

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون کے پہلے کیس کی مانسہرہ میں تشخیص ہوگئی، متاثرہ شخص اور علاقے کو قرنطینہ کرلیا گیا، متاثرہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا میں بھی اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون کے پہلے کیس کی مانسہرہ میں تشخیص ہوگئی، متاثرہ شخص اور علاقے کو قرنطینہ کرلیا گیا، متاثرہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے اضافی ٹیمیں تفویض کی گئی ہیں، مانسہرہ میں ویکسی نیشن کی شرح مزید بڑھانے کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، اومیکرون کو زیر کرنے کے لیے ویکسی نیشن واحد حل ہے۔


خبر کا کوڈ: 972210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972210/خیبر-پختون-خوا-میں-اومیکرون-کے-پہلے-کیس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org