QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر، آفاق احمد اور عشرت العباد سے رابطے کا فیصلہ

5 Jan 2022 23:29

بہادرآباد کے مرکزی دفتر میں کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کے نئے بلدیاتی نظام سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف اپنے حریفوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے مرکزی دفتر میں کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ کے نئے بلدیاتی نظام سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار، مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 972220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972220/ایم-کیو-کا-مصطفی-کمال-فاروق-ستار-سلیم-حیدر-آفاق-احمد-اور-عشرت-العباد-سے-رابطے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org