0
Wednesday 5 Jan 2022 23:43

ہمارے لئے کوئی بھی زبانیں بولنے والے کم یا زیادہ نہیں ہیں، ناصر حسین شاہ

ہمارے لئے کوئی بھی زبانیں بولنے والے کم یا زیادہ نہیں ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ایک جملے کو استعمال کیا جا رہا ہے، اس بار ان کو معلوم ہے یہ کامیاب نہیں ہوں گے تو لسانیت پھیلا رہے ہیں۔ ککری اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ککری گراؤنڈ کا نام مولانا محمد علی جوہر کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مراد علی شاہ کے نام پر شوشے چھوڑ دیئے جاتے ہیں، ہمارے لئے کوئی بھی زبانیں بولنے والے کم یا زیادہ نہیں ہیں، یہ لسانیت کو پھیلانا چھوڑ دیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہاں کوئی بھی چائنا کٹنگ شٹنگ نہیں چلے گی، اب تجاوزات کے خلاف آپریشن چل رہا ہے، دھونس دھاندلی کا سسٹم ختم کردیا گیا ہے، مخالفین کو انتخابات میں اپنی ہار نظر آ رہی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ تھر کی سڑکوں اور مٹھی اسپتال کا بڑے شہروں سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین آسمانی صحیفے نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، ہم سب جماعتوں سے رابطے میں ہیں بات کر رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میں نہ مانو والی بات کبھی نہ رکنے والا سلسلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 972224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش