0
Wednesday 5 Jan 2022 23:57

اقوام متحدہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کرنے پر پاکستان کی معترف

اقوام متحدہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کرنے پر پاکستان کی معترف
 اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے افغان مہاجرین کی اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اقوام متحدہ کے ادارے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے 14 لاکھ افغان پناہ گزینوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کرکے 7 لاکھ کو اسمارٹ کارڈ بھی جاری کردیئے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں 14 لاکھ پناہ گزینوں میں 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ بچے شامل ہیں۔ پاکستان نے اس کام کے لیے ملک گیر کامیاب مہم چلائی ہے۔ واضح رہے کہ اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد پاکستان کی سرحدوں پر پہنچی تھی جن کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آبادکاری اور رجسٹریشن کے لیے حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش