QR CodeQR Code

سرینگر میں عوامی نیشنل کانفرنس کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

6 Jan 2022 20:18

اس موقع پر عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دفعہ 370 کی تنیسخ، حد بندی کمیشن کی رپورٹ، نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ وغیرہ کیخلاف آج احتجاج کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے جمعرات کے روز دفعہ 370 کی تنسیخ، حد بندی کمیشن رپورٹ اور دیگر امور پر جمعرات کو یہاں احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے یہاں نظام چلایا جا رہا ہے وہ لوگوں کو منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفعہ 370 کی تنیسخ، حد بندی کمیشن کی رپورٹ، نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ وغیرہ کے خلاف آج احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کے تحت جو ہماری زمین کو بیچا جا رہا ہے وہ ہمیں منظور نہیں ہے۔ مظفر شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کا گراف کافی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازیہ اور عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں بیوروکریٹس کو زمین بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں انہیں بشمول ارسلان فیروز کے رہا کیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 972278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972278/سرینگر-میں-عوامی-نیشنل-کانفرنس-کا-انتظامیہ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org