QR CodeQR Code

شدید برفباری اور بارشوں کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا

6 Jan 2022 18:48

وزیر اعلی نے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں بارشوں اور برف باری کی صورتحال میں بروقت ریسپونس کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، برقیات، صحت و دیگر تمام متعلقہ اداروں و محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جی بی میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔ بارشوں و برف باری  کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلی خالد خورشید نے اہم احکامات جاری کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے جاری بارشوں و برف باری کی صورتحال اور محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کے پیش نظر وزیر اعلی نے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں بارشوں اور برف باری کی صورتحال میں بروقت ریسپونس کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، برقیات، صحت و دیگر تمام متعلقہ اداروں و محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھیں۔ صوبائی حکومت اپنے عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائیگی۔ عوام سے سفر کے وقت احتیاط کرنے کی اپیل ہے۔


خبر کا کوڈ: 972280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972280/شدید-برفباری-اور-بارشوں-کے-پیش-نظر-گلگت-بلتستان-میں-تمام-محکموں-کو-الرٹ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org