QR CodeQR Code

کراچی میں خونریزی کرنیوالے نامعلوموں میں ایک مصطفیٰ کمال بھی تھا، قادر پٹیل

6 Jan 2022 20:14

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی پر اب دہشت گردوں اور بھتہ گیروں کا کنٹرول نہیں رہا، کراچی کے ضمنی انتخاب میں مصطفیٰ کمال کی ضمانت ضبط ہوچکی، خود کو کراچی کا ٹھیکیدار سمجھنے والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف کا ٹارگٹ کلر خود کو معصوم بناکر پیش کر رہا ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی میں خونریزی کرنے والے نامعلوموں میں ایک مصطفیٰ کمال بھی تھا، منزل نہیں قائد چاہیئے کا نعرہ لگانے والے کو وعدہ معاف گواہ کی منزل ملی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی پر اب دہشت گردوں اور بھتہ گیروں کا کنٹرول نہیں رہا، کراچی کے ضمنی انتخاب میں مصطفیٰ کمال کی ضمانت ضبط ہوچکی۔ قادر پٹیل نے کہا کہ خود کو کراچی کا ٹھیکیدار سمجھنے والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 972294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972294/کراچی-میں-خونریزی-کرنیوالے-نامعلوموں-ایک-مصطفی-کمال-بھی-تھا-قادر-پٹیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org