0
Thursday 6 Jan 2022 17:17

کشمیر کاز کیلئے سوشل میڈیا کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، راجہ محمد فاضل تبسم

کشمیر کاز کیلئے سوشل میڈیا کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، راجہ محمد فاضل تبسم
اسلام ٹائمز۔ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے ستائیسویں آن لائن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاضل تبسم نے کہا کہ حقِّ خود ارادیت کشمیریوں کا مسلمہ حق ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی یاد دہانی کرانی چاہیئے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی ای میل کمپین کا ذکر بھی کیا اور سب سے اس کمپین کا حصہ بننے کی اپیل بھی کی۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔ اس خاموشی کو توڑنے کیلئے ہم سب کو میدان میں آنا چاہیئے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصابِ تعلیم اقوام کے مستقبل کا تعیّن کرتا ہے، لہذا ہمارے تعلیمی نصاب میں بھی تاریخ کشمیر، مشاہیر کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور اندا میں جگہ دینے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ راجہ محمد فاضل تبسم آزاد کشمیر میں دھیرکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ  ایجوکیشن ہیلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ (عہد) فاؤنڈیشن، بزم تعمیر پاکستان، کشمیر ای میل مہم (کشمیر کی پکار اقوام متحدہ کے نام)، پاکستان یوتھ نور کلب اور ریڈ فاونڈیشن جیسے متعدد فلاحی و نظریاتی اداروں کے بانی اور سرپرست ہیں۔ اس کے علاوہ 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں اُن کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ سیشن کا آغاز حافظ سید سمیر حسین بخاری آف جھنجوڑا آزاد کشمیر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے علاوہ متعدد افراد نے سوالات بھی پوچھے اور میزبانی کے فرائض نذر حافی نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 972299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش