0
Thursday 6 Jan 2022 21:56

موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سینیٹر مشتاق خان

موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سینیٹر مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع لوئیر دیر نے تحصیل چیئرمین الیکشن کے انتخاب کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں سمیت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز املک افکاری و دیگر ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ احیاء العلوم بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جماعت اسلامی سیاسی میدان میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور ان شاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، ضلع لوئیر دیر کی 7 تحصیلوں کے مئیر الیکشن لڑنے کیلئے جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق نامزدگی کی گئی ہے، جس کے مطابق تحصیل تیمرگرہ کیلئے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ریاض محمد ایڈووکیٹ، تحصیل بلامبٹ کیلئے تحصیل امیر عمران الدین ایڈووکیٹ، تحصیل خال کیلئے اخون زادہ کلیم اللہ، تحصیل لعل قلعہ کیلئے فضل ودود، تحصیل ثمرباغ کیلئے سعید احمد باچا، تحصیل منڈا کیلئے تحصیل امیر محمد ہمایون اور تحصیل ادینزی کیلئے عزیز اللہ خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کراچی سے چترال تک عوام پر نااہل حکومت مسلط ہے، حکومت کا پیٹرولیم منصوعات، ادویات اور کچن ایٹمز پر کوئی کنٹرول نہیں، منی بجٹ لاکر غریب عوام پر 350 ارب روپے کی نئے ٹیکس لاگو کردیئے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت 60 ارب روپے کا نیا ڈاکہ ڈال کر فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر عوام سے وصول کرری ہے، جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔ پی ٹی آئی حکومت میں جو کرپشن کی گئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے جماعت اسلامی نے ایماندار اور دیانت دار افراد کی نامزدگی کی ہے، ان شاء اللہ ملاکنڈ ڈویژن میں جماعت اسلامی کلین سویپ کرے گی، عوام بلدیاتی الیکشن میں حکومت کا اصل چہرہ جان چکے ہیں اور حکومت کو بلدیاتی الیکشن میں دھونس دھاندلی نہیں دیں گے، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کے نشان پر ہی حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 972303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش