QR CodeQR Code

عراق، عین الاسد و امریکی فوجی قافلے پر ایکساتھ حملہ

6 Jan 2022 22:05

عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے بغداد کے قریب واقع مرکزی اڈے کو ڈرون جبکہ شہر بصرہ میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کے مرکزی اڈے عین الاسد کو ڈرون جبکہ ایک امریکی لاجسٹک قافلے کو شہر بصرہ میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ آج علی الصبح صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوج کے مرکزی اڈے عین الاسد کو ایک نامعلوم ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث امریکی فوجی اڈے میں مہیب دھماکے ہوئے اور قابض امریکی فوجی پناگاہوں میں جا چھپنے پر مجبور ہو گئے۔ صابرین نیوز کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کے میڈیا سیل نے لکھا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر حملہ آور ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا نے اسی دوران عراق کے جنوبی حصے میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کے بم حملے میں تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ قافلہ بصرہ میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا جس کے باعث حساس فوجی سازوسامان کی حامل متعدد امریکی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔


خبر کا کوڈ: 972308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972308/عراق-عین-الاسد-امریکی-فوجی-قافلے-پر-ایکساتھ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org