0
Friday 7 Jan 2022 18:42

8 جنوری سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ڈی آئی جی بلتستان

8 جنوری سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ڈی آئی جی بلتستان
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تباہی و بربادی سے بچانے کےلئے منشیات کا سدباب وقت کی ضرورت ہے، اسی پیش نظر 8 جنوری سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں چاروں اضلاع کے ایس پیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے تمام مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے عادی منشیات فروشوں کی فہرستیں مرتب کریں۔ عادی منشیات فروشوں کو ایم پی او کے تحت نظر بند کریں اور کوئی منشیات فروش گرفتار ہونے کی صورت میں اس کو تھانے میں لے جا کر باقاعدگی سے تفتیش کریں اور منشیات کے سپلائرز کو بھی قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے منشیات کی پوری سپلائی چین کو بے نقاب کریں۔

ڈرگ ڈیلر کا موبائل نمبر اور IMIE نمبر حاصل کرکے اس کی CDR نکلوا کر تمام رابطہ کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ منشیات استعمال کرنے والا قابل رحم ہوتا ہے۔ مگر منشیات فراہم کرنے والا ڈیلر اور ڈرگ پیڈلر ناقابل رحم ہیں۔ ان کو بھی قانون کے شکنجے میں لاکر سخت سے سخت سزا دلوائیں۔ ڈی آئی جی بلتستان نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنی اپنی حدود میں منشیات دستیاب اور فروخت نہ ہونے کی سند فراہم کرنے کا پابند بناتے ہوئے عادی منشیات فروشوں کی روزانہ کی بنیاد پر تھانہ میں حاضری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش