QR CodeQR Code

کراچی میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف

6 Jan 2022 23:20

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ شہری کورونا ویکسین کیلئے پیسے لینے کی شکایت جمع کرائیں، ویکسین سینٹر یا گھر پر لگانے کی کوئی فیس نہیں، شہری بلامعاوضہ ویکسین اور بوسٹر لگوائیں اور اومی کرون ویرئنٹ سے محفوظ رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ شہری کورونا ویکسین کیلئے پیسے لینے کی شکایت جمع کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسین مفت دستیاب ہے، صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید پر پرائیویٹ اداروں کو ویکسین دے سکتی ہیں، کورونا کی ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینا جرم ہے تاہم کراچی میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف سامنے آیا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو بھی فراہم کی ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ نجی لیبارٹریز کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہزاروں روپے لے رہی ہیں، خیابان شہباز میں قائم لیباٹری کورونا ویکسین لگانے کے پیسے لے رہی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ شہری کورونا ویکسین کیلئے پیسے لینے کی شکایت جمع کرائیں، ویکسینیشن ویکسین سینٹر یا گھر پر لگانے کی کوئی فیس نہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شہری بلامعاوضہ ویکسین اور بوسٹر لگوائیں اور اومی کرون ویرئنٹ سے محفوظ رہیں۔


خبر کا کوڈ: 972325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972325/کراچی-میں-چند-نجی-اداروں-کی-جانب-سے-ویکسین-لگانے-کیلئے-پیسے-لینے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org