0
Friday 7 Jan 2022 00:07

گستاخ مکتب اہل بیت (ع) عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے، علامہ صادق جعفری

گستاخ مکتب اہل بیت (ع) عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ گستاخ مکتب اہل بیت (ع) عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ نام نہاد اسکالر عامر لیاقت نے توہین آمیز اور غلیظ زبان استعمال کرکے کروڑوں پیروان مکتب تشیع کا دل دکھایا ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ صادق جعفری نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان، ریاستی ادارے اور اعلیٰ عدلیہ اس نفسیاتی مریض کو لگام دیں۔
خبر کا کوڈ : 972329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش