0
Friday 7 Jan 2022 15:32

موجودہ حکومت جا رہی ہے، آئندہ حکومت ہم بنائیں گے، بلاول بھٹو پُرامید

موجودہ حکومت جا رہی ہے، آئندہ حکومت ہم بنائیں گے، بلاول بھٹو پُرامید
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنانے کیلئے پُرامید ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے، لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں بلاول بھٹو نے واضح کیا کیا کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے ، پیپلز پارٹی کو اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرلینے چاہیئں، لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔ اجلاس میں اراکین نے (ن) لیگ کے ساتھ ماضی کے اتحاد کو مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) ہماری حریف ہے، (ن) لیگ کے ساتھ کیے گئے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو سیاسی نقصان ہوا، سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے اتحاد کے مشورے دیئے گئے اور پیپلز پارٹی کے تمام الائیڈ ونگز کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے تمام الائیڈ ونگز کے علیحدہ علیحدہ کنونشن منعقد کیے جائیں گے، جس میں کسان کنونشن، اسٹوڈنٹس کنونشن، یوتھ کنونشن، خواتین کنونشن، لائرز کنونشن، مزدور کنونشن کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن مانیٹرنگ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 972373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش