0
Friday 7 Jan 2022 16:17

لاہور، ٹی ایل پی کے مارچ میں سیف سٹی اتھارٹی کے توڑے جانیوالی کیمرے دوبارہ لگانے کا فیصلہ

لاہور کے انڈرپاسز، چوراہوں اور اوو ہیڈ بریجز پر بھی نئے کیمرے لگائے جائیں گے
لاہور، ٹی ایل پی کے مارچ میں سیف سٹی اتھارٹی کے توڑے جانیوالی کیمرے دوبارہ لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سیف سٹی اتھارٹی نے جرائم کے خاتمہ کیلئے لاہور میں واقع انڈر پاسز، اوورہیڈ برجز اور مختلف شاہراہوں پر نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور لوکیشنز کو از سر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایل پی کے مارچ کے دوران کارکنوں نے سیف سٹی کے کیمروں سے محفوظ رہنے کیلئے مختلف مقامات پر لگے سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں اور فائبر کیبل کو نقصان پہنچایا تھا جس کے باعث ان جگہوں کی نہ صرف مانٹیرنگ کا عمل رک گیا تھا بلکہ ای چالان والا سسٹم بھی ختم ہو گیا تھا۔ اس نظام کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے سیف سٹی نے مانیٹرنگ اور ایک چالان کا نظام بحال کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے  مطابق ٹی ایل پی کے مارچ کے دوران ہونیوالے نقصان کے ازالے کیلئے 30 لاکھ سے زائد رقم کا تخمینہ لگایا تھا، جس کا اب ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جتنے بھی سی سی ٹی وی کیمرے ٹوٹ گئے تھے اور کیبل کا جو نقصان ہوا تھا اس کا سدباب کیا جائےگا، خاص کر چوک یتیم خانہ اور سکیم موڑ پر جلد کیمروں کی تنصیب اور مرمت کا کام مکمل کر لیا جائےگا۔ اس کے علاوہ معلوم ہوا ہے کہ جلد ہی سیف سٹی اتھارٹی حکام کی جانب سے زیرتعمیر مختلف چوراہوں، انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز پر بھی نئے کیمرے نصب کر دیئے جائیں گے اور لوکیشنز کو ازسرنو ترتیب دیا جائے گا۔ اس طرح نہ تو کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا بچ سکے گا اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں بھی آسانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 972385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش