0
Friday 7 Jan 2022 16:56

ملتان کے اندر تمام مساجد اور مدارس کا تحفظ کیا جائے گا، ایازالحق قاسمی

ملتان کے اندر تمام مساجد اور مدارس کا تحفظ کیا جائے گا، ایازالحق قاسمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع ملتان کے امیر مولانا ایاز الحق قاسمی سے ملی یکجہتی کونسل کے صدر میاں آصف اخوانی، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، حاجی شیخ محمد عمر کی ملاقات اور بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کی کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ ملکی صورتحال بارے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر قاری محمد یاسین، مولانا حبیب الرحمن اکبر، زاہد مقصود احمد قریشی، قاری محمد اسلم، مولانا قاسم جامی، مولانا معاویہ انصاری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پی ڈی ایم اور تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے جس طرح آواز بلند کی، اس موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا اس سے تنگ آکر کے پی کے میں جمعیت علمائے اسلام کو کامیابی ملی، اس پر تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں خوش ہیں اور تمام جماعتیں ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے نالائقی ہے جس کی وجہ سے کے پی کے کے اندر موجودہ وزرا کے ہوتے ہوئے حکومت کو شکست ہوئی ہے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، مساجد کا تحفظ پاکستان کے اندر کیا جائے گا یہ عزم تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اس موقع پر کیا کہ ملتان کے اندر تمام مساجد کا تحفظ کیا جائے گا اور مدارس کا تحفظ کیا جائے گا، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لیا جائے گا، جس طرح کے پی کے میں ہماری کامیابی ہوئی اسی طرح انشااللہ پورے ملک میں بھی ہماری مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہوگی۔  

 
خبر کا کوڈ : 972388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش