QR CodeQR Code

کراچی، کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دیئے گئے

7 Jan 2022 17:09

66 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد نے صرف پہلی خوراک لگائی، جبکہ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا دوسرا ڈوز لگا کر کورس مکمل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دیئے گئے، تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق بہت ہی کم تعداد میں لوگ بوسٹر ڈوز لگوانے آرہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 28 ہزار ڈوز لوگوں کو لگائے گئے۔ کراچی میں اب تک 52 فیصد افراد نے ویکسینیشن لگائی ہے، 66 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد نے صرف پہلی خوراک لگائی، جبکہ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا دوسرا ڈوز لگا کر کورس مکمل کیا۔ 3 کروڑ کی آبادی میں صرف 42 لاکھ افراد نے مکمل ویکسینیشن کی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسینیشن کے آغاز پر میگا سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 972389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972389/کراچی-کورونا-ویکسینیشن-سینٹرز-کے-اوقات-کار-کم-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org