0
Friday 7 Jan 2022 19:54

بھارت، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سات دن کا کوارنٹائن لازمی قرار

بھارت، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سات دن کا کوارنٹائن لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ کورونا وباء کے پیش نظر برطانیہ، نیوزی لینڈ، چین اور اسرائیل وغیرہ خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا اور تمام ملکوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر سات دن تک کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری کئے یہ گائیڈ لائن 11 جنوری سے نافذ ہوں گے۔ ترمیم شدہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کو سہولت پورٹل پر آر ٹی پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ از خود ڈالنا ہوگا۔ جوکھم والے ممالک سے ہندوستان آنے پر تمام مسافروں کا ان کے خرچے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور کووڈ پوزیٹیو آنے پر کووڈ پروٹوکال کے مطابق علاج ہوگا۔ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی اور کووڈ علامات نظر آنے پر ان کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ تمام مسافروں میں سے دو فیصد کا رینڈم کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ ضروری نہیں ہے لیکن کووڈ علامت نظر آنے پر مناسب عمل اختیار کیا جائے گا۔

رہنما خطوط میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے ہر شخص کو سات دن کے لئے کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کورونا ہوگا۔ یہ ہدایات ائر پورٹ، بندرگاہ اور زمین کے راستے سے آنے والے تمام مسافروں پر یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔ بھارت نے کووڈ کے پیش نظر جوکھم والے ممالک کی فہرست میں ان ممالک کو رکھا ہے۔ جہاں وباء ایک متعینہ سطح سے زیادہ ہے۔ اس فہرست میں یورپی، مشرقی ایشیا اور افریقہ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس فہرست میں مسلسل تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ فہرست مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور شہری ہوا بازی کی وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہوتی ہے۔ اس فہرست میں فی الحال برطانیہ سمیت یورپی ملک، جنوبی افریقہ، برازیل، بوتسوانا، ماریشس، گھانا، نیوزی لینڈ، زمبابوے، تنزانیہ، ہانگ کانگ، اسرائیل، کانگو ایتھوپیا، قزاقستان، کینیا، نائیجیریا، تیونیشیا اور زامبیا شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش