QR CodeQR Code

چئیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک سے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کی ملاقات، خطے میں امن وامان اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

8 Sep 2011 03:06

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر ہہنچے ہیں جہاں آج وہ چئیرمین سینیٹ، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تجارات، خطے میں امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے


اسلام آباد:ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے بدھ کے روزے مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں جن میں چئیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک، وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارات، خطے میں امن وامان و سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ آج جمرات کے روز ایرانی وزیر خراجہ کی اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم گیلانی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 97241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97241/چئیرمین-سینیٹ-فاروق-ایچ-نائیک-سے-ایرانی-وزیر-خارجہ-علی-اکبر-صالحی-کی-ملاقات-خطے-میں-امن-وامان-اور-دو-طرفہ-تعلقات-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org