0
Friday 7 Jan 2022 19:09

ہائیکورٹ کا عدت پوری کیئے بغیر شادی کرنیوالی خواتین کے متعلق اہم فیصلہ

ہائیکورٹ کا عدت پوری کیئے بغیر شادی کرنیوالی خواتین کے متعلق اہم فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیئے بغیر شادی کرنیوالی خواتین کے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ خواتین کا عدت کے بغیر شادی کا اقدام زنا کے زمرے میں نہیں آتا۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت گزارے بغیر شادی فاسد ہو سکتی ہے، لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدت مکمل کئے بغیر شادی کرنیوالے جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ درخواستگزار نے سابقہ بیوی آمنہ کی عدت پوری کئے بغیر دوسری شادی پر زنا کے مقدمے کیلئے رجوع کیا تھا۔ درخواستگزار امیر بخش کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آمنہ نے عدالت سے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لے کر اگلے روز اسماعیل سے شادی کر لی۔ اس لئے آمنہ اور اسماعیل زنا کے مرتکب ہوئے۔ عدالت نے اہنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواستگزار کے موقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں۔ اور اسے زنا کا اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 972415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش