0
Friday 7 Jan 2022 19:55

رینجرز، پولیس اور ایس پی یو کی مشترکہ تربیتی مشقیں

رینجرز، پولیس اور ایس پی یو کی مشترکہ تربیتی مشقیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب رینجرز، لاہور پولیس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کیلئے مشترکہ تربیتی کا پروگرام لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت کا مقصد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مربوط ردعمل کو ہم آہنگ کرنا تھا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد شہباز خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پنجاب پولیس، پنجاب رینجرز، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں نے جوش و جذبے اور تربیت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔ تربیتی سرگرمیوں میں روم کلیئرنس ڈرل، ریپلنگ اور پسٹل فائر شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے جوانوں کے تربیتی معیار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے نمایاں تربیت حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 972426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش