0
Friday 7 Jan 2022 20:45

خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت، دختر رسولؐ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرا معصومہ، صدیقہ و طاہرہ (س) وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں، خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے، یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تا قیامت جاری رہے گا، ام الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدائے بزرگ و برتر خود ہے، یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہوجاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دختر رسول (ص) کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے، مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریم (ص) نے اپنی بیٹی کو اپنا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س)کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی، دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی (ص) کو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت (ع) کے راستے پر چلنا ہوگا، امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کرکے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش