0
Friday 7 Jan 2022 21:43

ایران کے منجمد اثاثے جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے، جنوبی کوریا

ایران کے منجمد اثاثے جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے، جنوبی کوریا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس کے بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثے عنقریب جاری کر دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ویانا میں جنوبی کوریا اور ایران کے ڈپٹی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریا میں منجمند ایرانی اثاثوں کے جاری کر دیئے جانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ڈپٹی وزیر خارجہ چویانگ کان نے ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ علی باقری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران سے خریدی جانے والی گیس کی مصنوعات کے بدلے جنوبی کوریا پر واجب الاداء رقم عنقریب ادا کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گیس کی ایرانی مصنوعات کے عوض جنوبی کوریا کے 2 بینکوں میں 7 ارب ڈالر کی ایرانی رقم موجود ہے جسے ستمبر 2018ء میں ایران پر عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کے باعث منجمد کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 972446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش