0
Saturday 8 Jan 2022 10:03

اب اللہ کے گھر جانیوالے کو سزا ملے گی، سعودی عرب کا انوکھا فیصلہ

اب اللہ کے گھر جانیوالے کو سزا ملے گی، سعودی عرب کا انوکھا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے اجازت کے بغیر حج کرنیوالوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے پر قید، جرمانہ اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات جانے پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، بغیر اجازت عازمین کو مقامات حج لے جانیوالے پر 50 ہزار ریال فی فرد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے پر غیر ملکیوں کو مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کیلئے راستے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ معتمرین کیلئے 34 راستے مختص کیے گئے ہیں اور ہر راستے پر سماجی دوری سے متعلق آگاہی کے ہدایت نامے آویزاں ہیں۔ دوسری جانب مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی و جراثیم کش سپرے کے سلسلے کو دگنا کر دیا گیا ہے، جس کے پیش نظر اب مقدس مقامات پر دن میں 10 بار جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔ مسجد الحرام کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ہدایت ناموں کو عمرہ معتمرین کی حفاظت کے پیش نظر مختص راستوں پر آویزاں کیا گیا ہے۔ حاجیوں اور نمازیوں کو مخصوص اوقات تک مسجد میں رسائی کی اجازت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 972470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش