1
Saturday 8 Jan 2022 20:51

ٹی ایل پی مری کے کارکن فوری سیاحوں کی مدد کیلئے پہنچیں، حافظ سعد رضوی

ٹی ایل پی مری کے کارکن فوری سیاحوں کی مدد کیلئے پہنچیں، حافظ سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مری میں حکومت کی انتظامی غفلت کے نتیجے میں سیاحوں کی اموات پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سربراہ تحریک لبیک نے راولپنڈی سمیت مری سے ملحقہ علاقہ جات میں تحریک لبیک کے کارکنان کو فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ کارکنان انسانی ہمدردی کی بناء پر سیاحوں کیلئے اشیاء خور و نوش اور رہائش کا بندوبست کریں۔

علاوہ ازیں سعد حسین رضوی نے حکومتی غفلت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ مری جیسے سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ مقام پر بدانتظامی سے دنیا کو پاکستان کی کیا تصویر دکھائی جا رہی ہے؟ سربراہ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ شعبہ سیاحت جو پاکستان کی بین الاقوامی پہچان کا حامل ہے، وہ بھی نالائق حکومت کی نااہلی کی نذر ہو چکا ہے، موسم سرما کی پہلی برفباری پر ہی حکومتی نااہلی واضح ہے اور ابھی یہ مری انتظامی طور پر مکمل فعال مقام پر یہ حالت ہے تو آگے کیا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان سمیت مقتدرہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک کا مزید کہنا تھا کہ نااہل حکمران مسلط کرنیوالے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر شرمندہ ہوں، چوتھا سال شروع ہو چکا لیکن عمران حکومت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں، وزراء یہاں ایک حساس ٹیبلیٹ نہیں سنبھال سکتے تو کسی سے کیا سوال پوچھا جائے۔ جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ جو انتظامات اب کئے جا رہے ہیں کاش کہ عمران خان نے تقاریر کی بجائے پہلے کام پر دھیان دیا ہوتا اور چاپلوسوں کی بجائے کام کرنیوالے وزراء رکھے ہوتے۔ علامہ سعد حسین رضوی نے مری سے ملحقہ علاقہ جات کے کارکنان کو فوری طور سیاحوں کی ہر طرح سے مدد کی ہدایات دیں۔
خبر کا کوڈ : 972471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش