0
Saturday 8 Jan 2022 10:13

مسلم لیگ جنوری کے آخری ہفتے سے کنونشنز کا آغاز کرے گی

مسلم لیگ جنوری کے آخری ہفتے سے کنونشنز کا آغاز کرے گی
اسلام ٹائمز۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے تنظیمی اجلاس میں نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایات دیں۔ مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں جنوری کے آخری ہفتے سے کنونشنز کا آغاز کرے گی جن میں شہباز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔ پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقصد موجودہ حکومت سے چھٹکارا ہے، اگر پیپلز پارٹی خواہش کا اظہار کرے گی تو اُن کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں گے جب کہ پی پی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے اکھٹی بھی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عملی مدد کی بات ہے تو ان کی تجاویز پی ڈی ایم میں لے کرجائیں گے اور  پی ڈی ایم جو فیصلہ کرے گی اس سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیں گے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور اگر 2022ء میں الیکشن نہ ہوا تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 972474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش