QR CodeQR Code

مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئیں، شیخ رشید

8 Jan 2022 11:46

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 12 گھنٹے سے محنت کے باوجود ہزاروں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئیں۔ شیخ رشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ مری میں  برفباری شروع ہوتے ہی ہزاروں سیاح  سیاحتی مقام کی سیر کو پہنچ گئے تھے لیکن شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے رات خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے گاڑیوں میں ہی گزاری۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 12 گھنٹے سے محنت کے باوجود ہزاروں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 972494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972494/مری-میں-گاڑیوں-16-سے-19-افراد-کی-اموات-ہوئیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org