QR CodeQR Code

فوجی حملے سے متعلق اختیار استعمال کرنیکا مشورہ حماقت پر مبنی اور عالمی قوانین کیخلاف ہے، ایران

8 Jan 2022 18:06

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے امریکی روزنامے کیجانب سے امریکی حکام کو ایران کیخلاف فوجی حملے کا اختیار استعمال کرنیکے مشورے کو، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ایک سنجیدہ سفارتی عمل جاری ہے؛ احمقانہ، معاندانہ اور عالمی قوانین کیخلاف قرار دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل کی جانب سے امریکی حکام کو ایران کے خلاف فوجی حملہ اختیار کرنے کے مشورے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں ایرانی مشن نے اس بات پر تاکید کی کہ رہنماؤں کو جنگ پر ابھارنا وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب ایک سنجیدہ سفارتی عمل جاری ہے؛ احمقانہ، معاندانہ اور عالمی قوانین کیخلاف اقدام ہے۔ اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ منصوبے بنانے اور ان پر عمل کرنے والے ہی ان کے سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے لکھا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل میں ممکنہ شکست کی صورت میں بہتر ہے کہ جوبائیڈن ایران پر فوجی حملے کی تیاری کرے۔


خبر کا کوڈ: 972553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972553/فوجی-حملے-سے-متعلق-اختیار-استعمال-کرنیکا-مشورہ-حماقت-پر-مبنی-اور-عالمی-قوانین-کیخلاف-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org