QR CodeQR Code

جارح سعودی جیٹ طیاروں کی یمنی شہریوں پر 70 سے زائد مرتبہ بمباری

8 Jan 2022 18:35

عرب میڈیا کیمطابق صوبہ شبوہ میں بڑی شکست کیبعد جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف یمنی شہری آبادیوں سمیت، کھیتوں اور کارخانوں پر 70 سے زائد مرتبہ ہولناک بمباری کی ہے


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے نہتے مظلوم یمنی عوام پر ہولناک بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے مختلف مقامات پر 70 سے زائد مرتبہ بمباری کی جن میں یمنی عوام کے دسیوں گھر، کھیت اور کارخانے بھی شامل ہیں۔ المسیرہ کے مطابق جارح سعودی عرب نے جمعے کے روز یمنی شہروں عسیلان، بیحان اور عین پر کم از کم 45 جبکہ تازہ آزاد ہونے والے شہر الوادی پر 16 اور الجوبہ و صراوح پر 3، 3 مرتبہ بمباری کی۔ علاوہ ازیں جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے علاقے الجر اور عبس کے کھیتوں پر بھی 7 اور صوبہ الجوف کے شہر خب و الشعب پر 2 مرتبہ وسیع بمباری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 972561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972561/جارح-سعودی-جیٹ-طیاروں-کی-یمنی-شہریوں-پر-70-سے-زائد-مرتبہ-بمباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org