QR CodeQR Code

یوپی انتخابات کے اعلان کیساتھ ہی بی جے پی کا صفایا شروع ہو جائیگا، اکھلیش یادو

8 Jan 2022 20:03

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہماری الیکشن کمیشن سے یہی اپیل ہے کہ بی جے پی کی نفرت پھیلانے والی سیاست پر کڑی نگاہ رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعوٰی کیا کہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کا صفایا شروع ہوجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ششیل چندرا نے دہلی میں اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں 10 فروری تا 7 مارچ تک سات مراحل میں انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اکھلیش یادو نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اترپردیش کی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے زوال کا آغاز 10 فروری سے پہلے مرحلے کے ووٹنگ کے ساتھ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی عوام کو طویل وقت سے تبدیلی کا انتظار تھا، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن کمیشن سے یہی اپیل ہے کہ بی جے پی کی نفرت پھیلانے والی سیاست پر کڑی نگاہ رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 972565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972565/یوپی-انتخابات-کے-اعلان-کیساتھ-ہی-بی-جے-پی-کا-صفایا-شروع-ہو-جائیگا-اکھلیش-یادو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org